افغان فورسز کا آپریشن: 84 دہشت گرد ٹھکانے لگا دیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 29, 2016 | 12:48 شام
کابل(ویب ڈیسک)ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں انسداددہشتگردی آپریشنز کیے گئے ہیں جنمیں 84شدت پسند مارے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان آرمی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو آپریشنز کے دوران افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار،پکتیا،پکتیکا،قندھار،ارزگان،زابل،بدخیس ،ہرات ،فرح ،فریاب،بغلان،قندوز اور ہلمند میں کیے گئے ۔
وزرت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع لشکر گاہ اور کاجکئی میں 36جنگجوہلاک اور 13زخمی ہوئے جبکہ 660کلوگرام امونیم نائٹریٹ ، ایک بارودی سرنگ اور دیگر فوجی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار صوبہ کے ضلع پاچارا اگم میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں داعش کے 27جنگجو اور 6دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے 8کمپاؤنڈ تباہ کردیئے گئے ۔دیگر شدت پسند مختلف صوبوں میں کاروائیوں کے دوران مارے گئے