امریکی فوج کے ائر بیس بگرام کے قریب دھماکہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 12, 2016 | 20:30 شام
کابل (شفق ڈیسک) امریکیوں کیلئے افغانستان سے تشویشناک خبر آگئی، امریکی فوج کے ائر بیس بگرام کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چودہ زخمی ہو گئے۔ نیٹو حکام کے مطابق دھماکا بگرام ائربیس پرایک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تاہم ابھی تک دھماکے میں ہلاک ا ور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاکہ آیاوہ امریکی فوجی تھے یا عام شہری اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔