شاہد آفریدی نے وہ کردیکھایا جو آج تک حکومتِ پاکستان نہ کرسکی‘ قوم کے دل جیت لیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 14:01 شام


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فاونڈیشن کے زریعے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے کام کرنا شروع کردیا ہے،پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو دبئی کی جیلوں سے رہائی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دبئی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایاہے،اگلے مرحلے میں 100 پاکستانی دبئی کی جیلوں سے رہا ہوجائیں گے۔کاغذی کارروائی کی وجہ سے مزیدپاکستانیوں کی رہائی میں تاخیرہورہی ہے جسے جلد یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانیوں کی رہائی کے لئے میں دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف آفیسرخلفان تمیم کا شکرگزار ہوں۔