کیامیانداد نے آفریدی کو کس بات پہ معاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 12:40 شام

لاہور(مانیٹرنگ)وسیم اکرم کی میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کامیا ب نہ ہوسکیں۔ جاوید میاں داد نے گو یہ کہا کہ بڑا ہو نے کے نا طے شا ہد آفریدی کو معا ف کر تا ہو ں مگر میرا دل دکھا لیکن پھر بھی آفریدی کے لیے دعا گو ہو ں مگرشاہد آفریدی اپنے اوپر لگنے والے میچ فکسنگ کے الزام پر خاموش رہنے پر آمادہ نہیں۔میاں داد کے اس بیان پر آفریدی کا کہنا ہے کہ کیا میاں داد نے مجھ پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ہیں۔تجزیہ نگار بھی کہتے ہیں کہ الزام میانداد نے لگائے ان کی طرف سے آفریدی کو معاف کرنے کا بیان تعجب خیز ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ہے،چاہتا ہوں کہ دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں اور ایک دوسرے کیخلاف بیان دینے سے کرکٹ کا نقصان ہے۔
میاں داد،آفریدی تنازع کا پس منظر یہ ہے کہ کچھ دن پہلے جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ،وہ پیسے کے لئے الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اب ان کا وقت ختم ہوگیا ہے ، آفریدی کو چاہیے کہ خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں۔جس کے جواب میں آفریدی نے کہا تھا کہ پیسے ہمیشہ میاں داد کا مسئلہ رہے ہیں، عمران اور ان میں یہ ہی فرق ہے-اس پر ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میانداد کا کہنا تھا کہ آفریدی نے میچز بیچے ہیں۔ 'ان سے کہیں کہ عمران خان نے میرے بارے میں کیا باتیں کی ہیں وہ سن لیں۔شاہد اپنی بچیوں کے سرپرہاتھ رکھ کراور قسم کھا کر کہو کہ تم نے پاکستان کے میچز نہیں بیچے، تم نے پاکستان کو نہیں بیچا، میں گواہ ہوں اور میں نے خود ان کو پکڑا ہے'۔جاوید میانداد نے کہا کہ 'میں نے تو پوری ٹیم پکڑی تھی، یہ تو فکسر لوگ ہیں، میں ان کے ثبوت لاو¿ں گا۔پیسوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میانداد کا کہنا تھا کہ میرا پیسوں کا مسئلہ ہوتاتو ٹیم چھوڑ کر کیوں جاتا'میں تو پاکستان ٹیم چھوڑ کر گیا،دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کسی کو میچ دے دیا جائے بین الاقوامی میچ کیسے دیاجائے کس کو بے وقوف بناتے ہو لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کی اب مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔
دوسری طرف شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ جاوید میانداد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں لیکن وہ ٹی وی میں کافی عرصے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے مجھے ذاتی طورپر نشانہ بنایا۔میں نے بہت تحمل کیا لیکن ہر کسی کی اپنی حدتک ہوتی ہے، میانداد کی جانب سے ذاتی طورپر نشانہ بنانے پر افسوس ہو۔میں اپنے سینئر کو جوکچھ کہا اس پر افسوس ہے لیکن ان کے رویے پر میرا ردعمل فطری تھا۔آفریدی کی عمومی شہرصاف ستھرے اور شفاف کردار کے کھلاڑی کی ہے۔وہ خود پر فکسنگ کا گھناﺅنا الزام شائد ہی سینے پر سجائے رکھنے پر آمادہ ہوسکیں۔