’سکول والوں کی قبرستان کے اوپر عمارت بنانے سے بچوں کے ساتھ کیا ہوا جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 20:25 شام

کنگسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)کریبین سمندر میں واقع جزائر پر مشتمل ملک جمیکا کے ایک سکول کے بچوں پر ایسی بھیانک آفت نازل ہوئی ہے کہ ہر کوئی خوف و ہراس میں مبتلاءہو گیا ہے، اور پریشان حال والدین اس مصیبت کی وجہ سکول انتظامیہ کی ایک سنگین غلطی کو قرار دے رہے ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آڈری سمتھ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی 11 سالہ بیٹی بھی جنجر ہل آل ایج سکول کی طالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹ الزبتھ میں واقع سکول کی انتظامیہ نے ملحقہ قبریں کھود ڈالیں اور زمین ہموار کرکے اس کے اوپر سک

ول کی عمارت بنا ڈالی، جس کے بعد سکول کے بچوں کو آسیب نے جکڑلیا ہے۔آڈری نے بتایا کہ ان کی بیٹی کبھی چیخنے چلانے لگتی ہے اور عجیب و غریب انداز میں اچھل کود کرتی ہے تو کبھی بیہوش ہوجاتی ہے۔ جمیکن ویک اینڈ سٹار سے بات کرتے ہوئے 47 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سکول کی جانب سے قبریں کھود ڈالنے کی وجہ سے بچوں کو بدروحوں نے نشانہ بنایا اور ان کی بیٹی کے علاوہ بھی متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ویب سائٹ یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس کا عنوان ”دیکھئے جنجر ہل آل ایج سکول کے بچوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے“ ہے۔ اس ویڈیو میں آڈری کی بیٹی اور دیگر بچوں کو ہذیانی کیفیت میں مبتلاءہو کر چیختے چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سب کو خوف زدہ کر دیا ۔اور اب والدین بچوں کے معاملے میں زیادہ محتاط ہو گئے ہیں۔