سلمان خان کا سنیل سیٹھی کے بیٹے اہان کو بالی ووڈ میں خوش آمدید
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:53 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ایک جانب تو اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی کو بالی ووڈ میں انٹری کرائی تھی اوراب وہ ان کے بھائی اہان کوبھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان متعدد اداکاروں کو بالی ووڈ کی سیڑھی چڑھانے میں آگے آگے رہے ہیں جہاں انہوں نے سنیل شیٹھی کی بیٹی کو اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں لاؤنچ کیا تھا تاہم اب وہ اداکار کے بیٹے 21 سالہ اہان کوبھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراہان کی تصویرشئیرکی اورلکھا کہ اہان تصویرمیں بہت خوبصورت لگ رہا ہے،
اہان کی بالی ووڈ میں ساجد ناڈیہ والا کی فلم سے انٹری کرنے پرمیں بہت خوش ہوں جب کہ سلمان خان نے اہان کو بالی ووڈ میں خوش آمدید بھی کہا۔واضح رہے کہ اداکارسنیل شیٹھی نے بیٹے کوفلم نگری میں جانے کے لیے آمادہ کرنے اورحوصلہ افزائی پردبنگ سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔