قومی کھلاڑی احمر عباس نے ریکارڈ قائم کر دیا
کوالالمپور: (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کھلاڑی احمر عباس نے ٹین پن باؤلنگ میں لگاتار 81 میچز جیت کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملائشیاء میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 1600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ احمر عباس نے پچاس ممالک کے کھلاڑیوں کو لگاتار شکست دی۔ احمر عباس نے ناک آؤٹ ایونٹ میں 81 میچز میں کامیابیاں حاصل کیں جن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح بھی شامل تھی۔ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے احمر عباس کو فائنل سے دستبردار ہونا پڑا۔