دشمنی پاکستان میں رہ گئی،چین میں گلے مل گئے،عمران اور نواز شریف کو بھی چین بھیجا جائے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 30, 2016 | 18:32 شام
بیجنگ(مانیٹرنگ)سی پیک کے چھٹے اجلاس کے لیے پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق کے نمائندے چین میں موجود ہیں جہاں ہونیوالے اجلاس کے موقع پر کئی روایتی حریف بھی شیروشکر دکھائی دیئے ۔پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالے ڈنر میں جہاں منظور وسان کے خوابوں کا چرچا رہا ، وہیں وفاق اور خیبرپختونخوا کی قیادت نے بھی ایک دوسرے سے دل کھول کر باتیں کیں۔ چین سے ہی مسلم لیگ ن کے احسن اقبال اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ایک تصویر سامنے آگئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے گلے مل رہے ہیں اور کندھوں پرہاتھ رکھ کر خوشگوار انداز میں تصویر بنارہے ہیں ۔ یہ تصویر دیکھ کر ایسا قطعاً محسوس نہیں ہوتاکہ ملک میں ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہوں گے ۔