آپ ہمیں خوش کریں ہم آپ کو خوش کر دیں گے: شریفوں کی شرافت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 05:44 صبح

نارووال(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما  وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے محمد احمد اقبال ضلع کونسل نارووال کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نارووال سے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے بیٹے اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محمد احمد اقبال ضلع کونسل نارووال کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ارشد منج اور آزاد امیدوار سید جہانزیب بخاری نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، ا

حمد اقبال کی کامیابی سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوڑی کی لہر ڈور گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔واضح رہے کہ احمد اقبال اس سے قبل ضلع کونسل کی مخصوص سیٹ پر بھی بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تھے۔