بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:42 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام کے مطابق صوبے میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 637 ہے۔ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت جاری ہونے والے ایک سرکاری اعلامیہ میں ایڈز کے مریضوں کی جو تعداد بتائی گئی ہے ان کی رجسٹریشن دو شہروں کوئٹہ اور تربت میں ظاہر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں سے 421 کوئٹہ جبکہ 216تربت میں رجسٹرڈ ہیں۔کوئٹہ میں رجسٹر ہونے والے ایڈز سے متاثرہ تمام افراد کا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے یا ان کا تعلق دیگر علاقوں سے بھی ہے۔اس سے قبل سرکاری حک

ام کی جانب سے یہ بتایا جاتا رہا کہ کوئٹہ کے بعد ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں سے زیادہ کا تعلق تربت،ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے ہے لیکن اس اعلامیے میں کوئٹہ اور تربت کے سوا کسی اور علاقے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ژوب اور تربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں سے زیادہ تر مرد ہیں اور ان کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک میں کام کرتی رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے جیلوں میں ایچ آئی وی کے 384ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 9 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔صوبائی کنٹرول پروگرام نے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہ مریضوں کے لیے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت میں علاج کے مراکز قائم کیے ہیں۔اس کے علاوہ کمیونٹی اور گھر کی سطح پر خدمات کی فراہمی کے مراکز بھی قائم ہیں۔