یااللہ خیر: جدہ جانے ولا طیارہ ایسی چیز سے ٹکڑا گیا کہ فوری طور پر روک لیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 07:53 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی مذکورہ پرواز جدہ جا رہی تھی اور اس میں 180 مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف ملتوی ہونے کے باعث اب تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے

دوپہر کوروانہ کیا جائے گا۔