مسافر طیارہ گر کر تباہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 06:24 صبح

جوبا: (مانیٹرنگ)جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔