ایئر ہوسٹسوں کے حسن کا کیا ہوا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 02, 2016 | 13:48 شام

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو’حسین بنانے ‘ پرلاکھوں روپے خرچ کردئیے۔پی آئی اے انتظامیہ سے پوچھا جائے کی وہ اس جاب پر خوبصورت لڑکیوں کو کیوں نہیں رکھ لیتی،جن کو خوبصورت بنانے کے لئے اتنے اخراجات تو نہ کرنے پڑیں۔ اسلام آباد ‘ لاہور اور کراچی میں فضائی میزبانوں کو آرائش کے لیے نجی کمپنی کے آرٹسٹ سے تربیتی کورسز کرائے جس میں پندرہ لاکھ روپے بمعہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رہائش و دیگر مراعات کی مد میں خرچ کردیے گئے۔ پی آئی اے کی ٹریننگ سینٹر میں پہلے ہی فضائی میزبانوں کی گرومنگ اور ان کی تربیت کیلئے ای
ک شعبہ قائم ہے اور دوسری جانب پی آئی اے نے مالی بحران کے باعث فضائی میزبانوں کو چھ ماہ سے واجب الادا انٹر نیشنل فلائنگ الاﺅنس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے ہیں۔