پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس شرمناک کام کرتے پکڑی گئی
ٹورانٹو: (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس ماریا اخوند مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے۔ مبینہ چوری کا یہ واقعہ کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پیش آیا۔ ایئر ہوسٹس کو ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چیزیں چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ہوسٹس ماریا اخوند کینیڈا کے شہر ٹورانٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 کے عملے میں شامل تھیں۔ ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کی جس کے بعد ایئر ہوسٹس اور فلائٹ کیپٹن سے تفتیش ہونے کی اطلاعات ہیں۔