لاہور:ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 19:59 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):لاہور شہر میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، نجی ایئرلائن کی کراچی سےآنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا۔نجی ائیرلائن کی دبئی سےآنے والی پروازکو ملتان بھجوادیا گیا، فیصل آباداور گوجرانوالہ میں بھی دھند ہے، جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی ہے ۔موٹروے پولیس نےدھندکےدوران شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے، ناگزیر سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رک

ھنے کی ہدایت کی ہے۔