نواز شریف اور ساتھیوں کونظام کے بگڑے ہوئے بچے قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 17:24 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)چودھری اعتزاز احسن نے وزیر داخلہ  چودھری نثارعلی خان کے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید پر اپنے بیان نے کہا کہ نواز شریف ان کے ساتھی نظام کے بگڑے ہوئے بچے ہیں۔چودھری نثار کے سر پر دو چیزیں سوار ہیں ایک میں ہوں اور دوسری ایک مصنوعی چیز ہے۔میرے خلاف ان کی باتیں ناقابل فہم ہیں یہ ایسے ہی جیسے پنجابی کا محاورہ کی ڈگی کھوتے توں تے غصہ کمہار تے۔اعتزاز احسن نے اے آر وائی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے کمیشن پر ایسی باتیں کرنا ایک مذاق ہے۔