عورت کے ایسا واقعہ جو وہ کبھی نہ بھول سکے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 16:03 شام

آکلینڈ (شفق ڈیسک) ایک ہی گھر میں کسی اجنبی کیساتھ رہائش اختیار کرنا کسی کیلئے بھی مصیبت کا سبب بن سکتا ہے لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس غلطی کی ایسی سزا ملی کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔ رپورٹ کیمطابق 28 سالہ سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ ماہ قبل ایک عمارت میں رہائش اختیار کی۔ یہاں انکے ساتھ ایک اجنبی جوڑا بھی کرائے پر رہائش پذیر ہو گیا جن کی حرکتیں شروع سے ہی مشکوک تھیں۔ سارہ کا کہنا ہے کہ اکثر اس کے کمرے میں چیزیں ادھر اُدھر ہو جاتی تھیں اور کئی دفعہ انہیں شک پڑا کہ انکا میک اپ کا سامان استعمال کیا گیا تھا۔ انکا خیال تھا کہ انکے ساتھ مقیم جوڑا یہ حرکتیں کرتا ہے اور شاید کرایہ دار خاتون اکثر چوری چھپے میک اپ کی اشیاء استعمال کرتی تھی۔ سارہ نے جب خاتون سے سوال کیا تو اس نے یہ بات ماننے سے صاف انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس انکار کے بعد انہوں نے چوری پکڑنے کیلئے اپنے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگا دیا لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انہیں کیسے شرمناک مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ سارہ نے بتایا کہ پہلے تو انکے اس شک کی تصدیق ہو گئی کہ انکے فلیٹ میں رہائش پذیر خاتون چوری چھپے انکا میک اپ استعمال کرتی تھی لیکن اس سے کہیں زیادہ ہولناک وہ کام تھا جو اس کا ساتھی مرد کر رہا تھا۔ کیمرے کی ریکارڈنگ میں سارہ نے دیکھا کہ یہ شخص انکے کمرے میں آیا اور سیدھا واش روم میں گیا۔ وہاں اس نے اپنا لباس اتارا اور سارہ کا ٹوتھ برش اٹھا کر جسم کے پوشیدہ حصوں پر رگڑنا شروع کردیا۔ وہ کچھ دیر تک یہ حرکت کرتا رہا اور پھر دوبارہ کپڑے پہن کر باہر نکل گیا۔ سارہ کا کہنا ہے کہ یہ منظر دیکھ کر انہیں اس قدر کراہت ہوئی کہ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔ یہ سوچ کر ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ نجانے یہ بے حیا شخص کب سے یہ کام کر رہا تھا اور وہ بے خبری میں روزانہ اسی ٹوتھ برش کو استعمال کرتی تھیں۔ سارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو بطور ثبوت پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ بے حیاء شخص کو سخت ترین سزا دی جائے