اکشے کمار عوام پر کیوں برس پڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 20:21 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سال نو کے جشن کے موقع پر بینگلورو میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعے پر بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ بھارتیوں نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔بھارت میں خواتین کے ساتھ آئے روز جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن اب بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو میں سال نو کے جشن کے موقع پرپولیس کی موجودگی میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے جب کہ واقعے کے خلاف ملک میں سیاسی محاذ آرائی بھی ع

روج پر پہنچ گئی ہے لیکن اب فلم نگری نے بھی بینگلورو واقعے پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا سے چھٹیاں منا کر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچا تو ٹی وی اسکرین پربینگلورو میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کی خبر دیکھی جس کے بعد مجھے اپنے انسان ہونے پر شرم آرہی ہے جب کہ ایک بیٹی کا باپ ہونے کے ناطے میرا خون کھول اٹھا ہے اور جو معاشرہ اپنی عورتوں کو عزت نہیں دے دسکتا اسے انسانی معاشرہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اکشے کمار نے خواتین  پر نکتہ چینی کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  لڑکیوں کی ملبوسات پر نکتہ چینی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، لڑکیوں پر جنسی حملوں پر صفائی دینے کی بجائے اپنی سوچ کو بڑا کرنا چاہیے جب کہ اداکار نے نوجوان لڑکیوں کو مارشل آرٹ سیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے مردوں کے برابر قرار دیا ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے بھی بینگلورو واقعے پر کہا ہے کہ ایسے واقعات پر شرمندگی ہوتی ہے اور جو کچھ ہوا افسوسناک ہے جس پر بہت دکھی ہوں تاہم ایسے واقعات کی انصاف کے بہترین نظام سے ہی روک تھام کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی شہر بینگلورو میں سال نو کا جشن منانے کے دوران پولیس والوں کی موجودگی لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے۔