البغدادی کوپکروائیں،2کروڑ انعاام پائیں۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 13:44 شام


واشنگٹن: (مانیٹرنگ رپورٹ) امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہے شام اور عراق میں فعال دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیڈر ابو بکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کا انعام بڑھا دیا۔جس کے بعد انعامی رقم اب بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز ہوگئی ہے۔ انعام میں اضافے کا اعلان امریکی وزارت خارجہ کے شعبے انعام برائے انصاف پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈ فور جسٹس پروگرام نے انعام کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی امن

کے لیے خطرے کا باعث ہے، جن خطرات میں حالیہ برسوں کے دوران خاصا اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ابو بکر البغدادی کے زیر قیادت داعش ہی رہی ہے جس میں جاپان، برطانیہ اور امریکا سے تعلق رکھنے والے متعدد سولین یرغمالیوں کا وحشیانہ قتل بھی شامل ہے، داعش نے اپنی خودساختہ خلافت کی حدود سے باہر بھی براہ راست دہشت د حملے کئے ہیں یا اس کا حکم دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کسی بھی اس شخص کو دی جا سکتی ہے نجو شدت پسند رہنما کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع دے، جس سے اس کی گرفتاری عمل میں آسکے اور اسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔طلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ کالعدم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی متعدد خبریں زیرگردش رہتی ہیں تاہم اب تک ان دعووں کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کی جبکہ گذشتہ ماہ ابوبکرالبغدادی کی جانب سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں کالعدم داعش کے زیر قبضہ عراق کے شہر موصل کے دفاع کی حمایت کی گئی تھی۔