شریف فیملی کے پاس کونسا آلہ دین کا چراغ ہے؟ انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 08:39 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک فرد کے ذاتی کاروبارکے دفاع کیلیے سرکاری وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، وزرا پاناما اسکینڈل کا دفاع کرتے ہیں کیا یہ بدیانتی نہیں؟

سپریم کورٹ کے باہر میڈٰیا سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے ذاتی کاروبار کے دفاع کر لیے 12وزراء اور مشیر حاضر ہورہے ہیں،ذاتی کاروبار کے دفاع میں سرکاری وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ۔

سراج الحق نے کہا ہے

کہ پاکستان کے ادارے خسارے میں ہیں لیکن حکمران خاندان کے بیرون ملک موجود کمپنیاں دن دگنی رات چگنی ترقی رہی ہیں  حکمران خاندان کے پاس ایسا کونسا آلہ   دین کا چراغ ہے جس سے ان کا کاروبار ترقی کررہا یہ آلہ دین کا چراغ قوم کو بھی دیا جائے تاکہ ملک کو خسارے سے نکالا جاسکے اور تمام قرضے ختم کیے جاسکیں