حکومت فائنل میچ کیلئے لوگوں کو مفت داخلے کی اجازت دے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 01, 2017 | 07:06 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ) تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں عوام کے مفت داخلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے و حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے مفت داخلے کی اجازت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میچ دیکھ سکیں۔اے آر وائے نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کا مقصد عالمی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پیغام دینا ہے تو پھر حکومت داخلہ ٹکٹ مہنگی کیوں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کر کے دہشت گردی سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو پھر فائنل کے ٹکٹ مہنگے کیوں ہیں؟۔