چھوٹے خان نے باغی کو داغی اور خطرناک بیماری کا مریج قرار دیکے علاج کا مشورہ دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 13:39 شام

 

لاہور(خان (مانیٹرنگ)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جاوید ہاشمی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغی سے داغی ہونے والے اب دماغی مریض بن چکے ہیں۔
علیم خان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، پوری قوم کو معلوم ہے کہ کس کا دماغی توازن خراب ہے ، ہاشمی صاحب کو مشورہ ہے کہ گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کریں ، وہ پہلے اپنے ٹیسٹ پورے کروالیں پھر عمران خان پر بات کریں ۔