علیم ڈارنےعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 18:30 شام

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے مایہ ناز امپائرعلیم ڈار نے تین سو بتیس انٹرنیشنل میچز سپروائزکرنےکاعالمی ریکارڈ بنالیا۔کیپ ٹاؤن میں علیم ڈار جب جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں آئے تو یہ ان کے کیرئر کا تین سو بتیس واں انٹرنیشنل میچ تھا۔انھوں نےجنوبی افریقا کے روڈی کورٹزن کا ریکارڈ توڑدیا۔روڈی نے یہ ریکارڈدوہزار دس میں بنایاتھا۔ علیم ڈار نے سن دوہزار میں امپائرنگ شروع کی۔ انھوں اس ریکارڈ تک پہنچنے میں سولہ برس لگے۔اس سے قبل اسٹیوبکنردوہزار نومیں اپنی ریٹائرمنٹ

کے وقت تین سو نو بین الاقوامی میچزسپروائزکرنےکا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔