دہشت گردی کی نئی لہر : دہشت گردوں کا اگلا وار کونسی جگہ ہے؟ گھر سے باہر جانے سے پہلے یہ خبر لازمی پڑھیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 09:39 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد مساجد اور مزارات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں مساجد اور مزارات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن اور اسلام آباد میں بری امام سرکار کا دربار زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے سیہون میں حضرت لعل شہباز شریف کے مزار پر خود کش حملے کے بعد کراچی میں رینجرز کی

جانب سے سخت سیکورٹی اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ کے قریب عالم شاہ بخاری کے مزار کو بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ اولیا کرام کی سرزمین ملتان میں بھی شاہ رکن عالم ، بہاءالدین ذکریا، سمش الدین سبزواری، شاہ کردیز سمیت دیگر مزارات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی، حضرت داتا گنج بخش اور پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزارات بھی پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ کراچی میں غائب شاہ، جمن شاہ سمیت دیگر مزارات، مساجد اور امام بار گاہوں پر بھی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔