تعصب کی انتہا : پنجاب پولیس نے کس خاص قومیت کو دہشتگردی کا عنصر قرار دے دیا ؟ جان کر آپ کو شدید غصہ آ جائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 19:10 شام

منڈی بہاو¿ الدین(مانیٹرنگ رپورٹ ) ضلع منڈی بہاو¿الدین پولیس کی جانب سے انوکھا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس میں نسلی تعصاب کا عنصر نمایاں تھا، جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں خاص طور پر افغانیوں اور پشتون افراد کو دہشت گردوں کی شناخت بنا کر پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع منڈی بہاو¿الدین پولیس کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں خاص رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جاری کردی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام قہوہ ، خشک میوہ جات

، کھلونے اور گھریلو استعمال کی اشیاء بیچنے والوں پر کڑی نظریں رکھیں، خاص طور پر اگر وہ افغانی یا پشتون ہوں۔جاری کردہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے مشکوک افراد جو حیلے سے افغانی یا پٹھان لگتے ہوں، ان پر نظر رکھی جائے اور فوراً ان کی نقل و حرکت سے متعلق رپورٹ کیا جائے۔