سابق وزیر اعظم کے گھر سے اچانک بڑی خوشخبری آگئی ، مبارکباد دینے والوں کی قطار لگ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 11:56 صبح
ملتان (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے گھر ایک نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے، علی حیدر گیلانی ایک اور صاحبزادے کے باپ بن گئے ہیں، علی حیدر گیلانی کو رہائی کے بعد ایک اور بڑی خوشی مل گئی ہے۔
لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کے صاحبزادے کی ولادت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں، دوسری طرف چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے علی حیدرگیلانی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی ہے۔