ملکہ الزبتھ دوم  کے ناقابل یقین اختیارات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 18:01 شام

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): برطانیہ کی نوے سالہ ملکہ الزبتھ دوم ناقابل یقین اختیارات کی مالک نکلیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نوے سالہ ملکہ الزبتھ دوم بطورملکہ کئی طرح کے اختیارات کی مالک ہیں ۔ وہ دریائے ٹیمزمیں موجود راج ہنسوں اوربرطانیہ بھرمیں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں، وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جوقانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیرگاڑی چلا سکتی ہیں، ان کی کارپرکوئی نمبرپلیٹ نہیں ہے ۔ملکہ کو کسی بھی ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ۔ ملکہ الزبتھ دوم دو سا

لگرہ مناتی ہیں۔ وہ ٹیکس دینے سے بری الزمہ ہیں، ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے ،انھیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیارحاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ہیڈ آف اسٹیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پوری آسٹریلوی حکومت کو فارغ کر دینے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔ ملکہ الزبتھ کے علاوہ اور کسی کو ایسے اختیارات نہیں دیے گئے۔