صحرا میں برفباری سرخ ٹیلے سفید ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 14:56 شام

الجیریا (شفق ڈیسک) صحرائے اعظم میں 37 سال بعد پہلی دفعہ برفباری ہوئی، غیر ملکی خبررساں ادارے کیمطابق الجزائر کے چھوٹے سے صحرائی قصبے این صفارا کے باسیوں کو صبح اٹھنے کے بعد علم ہوا کہ انکے ارگرد پھیلے سرخ ریتلے ٹیلے اچانک سفید ہو گئے ہیں۔ شہری یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ صحرا میں برفباری ہو رہی ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے اور یہ دیکھنا حیران کن تھا کہ برف ریت کے اوپر ٹھہری ہوئی ہے، یہ برف ایک دن تک ریت پر موجود رہی اور اسکے بعد پگھل گئی۔ ایسا تاریخ میں محض دوسر

ی بار ہوا کہ صحرائے اعظم میں برفباری ہوئی۔ پہلی بار فروری 1979ء میں الجزائر میں ہی ایسا ہوا تھا۔