گلوکارہ الکایاگ نک نے سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ وہ حرکت کی جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا نھی نہیں ہوگا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 08, 2017 | 19:06 شام
ممبئی:(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ گلوکارہ الکایاگ نک نے سپر اسٹار عامر خان کو فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گیت کی ریکارڈنگ کراتے وقت روم سے باہر نکال دیا تھا جس کا اعتراف خود گلوکارہ نے کیا ہے۔ گلوکارہ الکا یاگ نک لاتعداد گیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں جس میں وہ ماضی کے کئی لیجنڈری اداکاروں کی فلموں کے لیے بھی گیت گا چکی ہیں جب کہ گلوکارہ اپنی عمدہ گائیکی کی وجہ سے کئی ملکی اور غیرملکی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے پہلی بار گیت کی ریکارڈنگ کراتے وقت عامر خان سے گھبراجانے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انٹرویو میں الکا یاگ نک نے دوران کیرئیر پیش آنے والے کئی دلچسپ واقعات سے پردہ کشائی کی ہے۔ بھارتی سپر اسٹار اداکار عامر خان سے متعلق ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ عامر خان سے پہلی ملاقات 1988 میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے موقع پر ہوئی تھی اور اس وقت میں انہیں پہچانتی بھی نہیں تھی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے گیت ’’غضب کا ہے دن‘‘ کی ریکارڈنگ کے لیے ریکارڈنگ روم میں پہنچی تو کونے میں ایک خوبصورت نوجوان وہی گیت گنگنا رہا تھا جسے میں صرف نظر کرتے ہوئے ریکارڈنگ روم میں چلی گئی لیکن گیت کی ریکارڈنگ کے دوران وہی نوجوان (عامر خان) مسلسل مجھے گھوررہے تھےجس سے میں بہت زیادہ نروس ہوگئی تھی اور پھر میں نے انہیں کمرے سے باہر نکلوا دیا تھا۔الکا نے مزید بتایا کہ جب گیت کی ریکارڈنگ کے بعد فلم کے ہدایتکار منصور خان نے فلم کی کاسٹ سے میرا تعارف کرایا جس میں انہوں نے عامر خان کو ہیرو بتایا تو میں حیران رہ گئی جب کہ اس واقعے کو اب برسوں گزرجانے کے باوجود جب بھی عامر سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس دن کو یاد کراکے مجھے تنگ کرتے ہیں جس سے ہم بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان نے فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔اور جب یہ فلم بن رہی تھی اس وقت الکا کو عامر خان کا نہیں پتہ تھا۔