ڈریکولا کو ہرصورت پاکستان لانے کی کوشش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 16:20 شام

کراچی: (مانیٹرنگ) ایم کیو ایم کے بانی کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان لانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ وفاق کو اس سلسلے میں شواہد فراہم کرے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس سے کوائف طلب کر لئے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے بانی کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ پولیس کو انٹر پول کے فارمیٹ پر ریڈ وارنٹ کی درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے