امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ
نیو یارک(منیٹرنگ ڈیسک):امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہےامریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکٹو ریکس ٹلرسن کو ملک کا نیا وزیرِ خارجہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ٹرمپ نے ایک بیان میں 64 سالہ ٹلرسن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں 'کاروباری رہنماؤں میں سب سے ماہر اور بین القوامی دنیا میں ڈیل میکر' قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کا کریئر امریکی خواب کا عملی اظہار ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 'ریکس ٹلرسن کا وسیع تجربہ، قوتِ برداشت اور جغرافیائی سیاست کی گہری سمجھ بوجھ انھیں سیکریٹری آف سٹیٹ کے لیے بہترین چوائس بناتی ہے۔'دوسری جانب ریکس ٹلرسن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان کی بطور امریکی وزیرِ خارجہ نامزدگی ان کے لیے 'اعزاز' ہے۔ریکس ٹلرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان نے رپبلکن اور ڈیموکریٹکس دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ سب سے زیادہ سینئیر امریکی سفارت کار ہوتا ہے جو حکومت کی خارجہ پالیسی نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔