امریکا کچھ ایریا آج جاپان کے حوالے کردیگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 05:05 صبح

ٹوکیو(مانیٹرنگ)جاپانی شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد امریکا آج اوکیناوا کا زیر قبضہ کچھ علاقہ جاپان کے حوالے کرے گا، جاپانی علاقہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا کے پاس تھا۔مریکی فوج کے زیر قبضہ اوکینا وا کا 4 ہزار ہیکٹرعلاقہ آج جاپان کو واپس کیا جائے گا،معاہدے کے تحت زمین کے بدلے جاپانی حکومت اوکیناوا جزیرے پر امریکی فوج کے استعمال کیلئے نئے 6 ہیلی پیڈز بنائے گی ۔اوکینا وا میں امریکی فوج کے پورے جاپان کے مقابلے میں 74 فیصد فوجی اڈے ہیں ، جو زمین دینے کے بعد 71 فیصد ہوجائیں گے۔