انجانے میں دادا کی سگی پوتی سے شادی، طلاق کا کوئی ارادہ نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 16:49 شام

24 سالہ دلہن کو 68 سالہ لکھ پتی شوہر سے شادی کے تین ماہ بعد معلوم ہوا اس کا شوہر اس کا دادا بھی ہے۔ شادی کے بعد وہ دونوں خاندانی فوٹو ایلبم دیکھ رہے تھے۔ دلہن نے اپنے باپ اور اپنے دولہا کو پہچان لیا گولڈن بیچ میامی پر رہنے والے اس جوڑنے گمنام رہتے ہوئے بتایا کہ دولہا کی پہلی بیوی جو دلہن کی دادی بھی تھی اپنے بچوں کو لے کر الگ مقام پر رہنے لگی۔ دولہا نے اپنے بیوی بچوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اس کے بعد اس نے دوسری شادی کر لی جس سے اس کے کئی بچے ہوئے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے اس ک
ی دوسری بیوی نے بھی طلاق لے لی۔ 2011ءمیں اس کی قسمت نے پلٹا کھایا اور لاٹری میں اس کو کئی ملین ڈالر کا پہلا انعام ملا۔ اس کی زندگی بدل گئی اس نے اپنی رہائش تبدیل کی اور 2015ءمیں شادی کا فیصلہ کیا۔ مقامی ویب سائٹ پر اسے دلہن کا پروفائل ملا دونوں میں ملاقات ہوئی دلہن نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے ماں باپ سے نہیں ملی اس کے باپ نے اسے گھر سے نکال دیا ہے دونوں نے ملاقات میں تفصیلی اپنے خاندان کی بات نہیں کی اور شادی کر لی شادی کے چند ماہ بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ دادا پوتی ہیں تو وہ بہت مایوس ہوئے ان کی محبت اتنی مضبوط تھی کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے اس لئے انہوں نے طلاق کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔