امریکا:ریلوے لائن پر فوٹو شوٹ کے دوران ماڈل ہلاک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 18, 2017 | 08:18 صبح
ٹیکسس (مانیٹرنگ رپورٹ)امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک نوجوان ماڈل ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوارہی تھیں کہ اچانک آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔19 سالہ فریزانیہ تھامسن نیواسوٹا میں ریلوے لائن پر فوٹو کھنچوا رہی تھیں کہ اسی وقت ایک ٹرین آگئی اور وہ اس کی زد میں آگئیں۔
ریلوے لائن پر کھڑی ان کی آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئی اور انھیں کچلتی ہوئی نکل گئی۔
فریزانیہ کی ماں نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یقینی طور پر یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔نیواسوٹا میں پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن اب تک ایسا نہیں لگا ہے کہ اس میں کوئی مجرمانہ سازش ہو۔
دوسری جانب جس ٹرین سے فریزانیہ حادثے کا شکار ہوئیں اس کو چلانے والی کمپنی یونین پیسیفک کے ترجمان جیف ڈی گراف نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ریلوے لائن پر کوئی فوٹو شوٹ ہوتے نہیں دیکھا۔
ٹرین کے نزدیک ا?نے پر عملے کے لوگوں نے فوٹو گرافر اور دوسرے لوگوں کو ریلوے لائن پر دیکھا۔ انھیں خبردار کیا اور ٹرین روکنے کی کوشش بھی کی۔امریکا کی وفاقی ریل انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس ریلوے لائن پر حادثے کا شکار ہونے والے تقریبا 813 لوگوں کی موت ہوئی۔