اوبامہ کے تحائف بھی قومی خزانے کی نظر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 18:11 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ میں کسی بھی سرکاری ملازم کو عہدے پر رہتے ہوئے ملنے والے تخائف رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، وقت صدارت تمام ملنے والے تحائف سرکاری خزانے کا حق سمجھے جاتے ہیں اور کوئی مانے یا نہ مانے وہ تمام تحائف سرکاری خزانے کی نظر ہو جاتے ہیں صدر بارک اوبامہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، انہوں نے گزشتہ سال ملنے والے تحائف حکومت کو دیدیئے ہیں۔ ان تحائف میں 5 لاکھ 23 ہزار ڈالر کا گھوڑے پر سونے کا پانی چڑھا ہے اور اس میں ہیرے، نیلم، یاقوت اور روبی جیسے قیمتی پتھر جڑے ہیں۔اس کے علاقے قیمتی گھڑی

جس پر سونے کا پانی چڑھا ہے، سوتے کے دستے والی تلوار، ولندیزی سائیکلیں، مہنگے کیوبن سگار کے سات ڈبے اور دیگر تحائف بھی شامل ہیں اس جیسے کئی قیمتی تحائف جو صدر نے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔