ہالی ووڈ کی فلم ونڈروومن کا ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 18:30 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) مارول سپر ہیروز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ونڈر وومن کے گرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹی جینکنز کی ہدایتکار میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ، کونی نیکسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمز، ڈینی ہوسٹن، سمانتھا جو، ٹیلی پاؤل، لیز الووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔ چارلس روون، زیک سینڈر اور ڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم کی کہانی

ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گرد گھومتی ہے جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہو جانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔ یہ حادثہ دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آتا ہے، پائلٹ ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے، جسے لے کر وہ اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کر جنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔150 ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول سٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنربروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 2 جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔