باراک اوباما ہاتھ ملانے سے پہلے اپنی انگوٹھی اتار لیتے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 14, 2016 | 14:58 شام

شمالی کیرولائنا (شفق ڈیسک) صدر اوباما اپنی انگوٹھی اتار کر جیب میں رکھنے کے حوالے سے میڈیا کے حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کی حاضر دماغی مشہور ہے ہی لیکن ان کی ایک عادت کیمروں کی نظروں میں آگئی جسکے بعد میڈیا پر انکی اس عادت کا خوب چرچا ہے۔ صدر اوباما کسی تقریب میں شرکت کریں یا کہیں جائیں تو عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ ان سے مصافحہ کیا جائے یا کم از کم ان سے دور کھڑے ہو کر بات ہی کر لیں لیکن شمالی کیرولینا کے ائرپورٹ پر اس وقت انکی ایک عادت کیمروں نے بند کرلی جب انہیں لوگوں سے مصافحہ کرنے سے قبل اپنی شادی کی انگوٹھی اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ صدر اوباما نے لوگوں سے ہاتھ ملانے سے قبل شادی کی انگوٹھی اتار کر جیب میں رکھ لی جبکہ اس سے قبل بھی انہیں کئی بار انگوٹھی اتارتے دیکھا گیا لیکن کبھی اس پر غور نہیں کیا گیا لیکن شمالی کیرولینا کے ائرپورٹ پر انہیں انگوٹھی اتارتے دیکھ کر میڈیا کے حلقوں میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ صدر اوباما کے مصافحے سے قبل انگوٹھی اتارنے کی وجوہات کے حوالے سے ٹی وی اینکرز نے اپنی اپنی رائے دی ہے کہ جب کوئی شخص کسی سے ہاتھ ملاتا ہے تو بعض اوقات انگولیوں میں پہنی گئی انگوٹھیاں تکلیف کا باعث بنتی ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ صدر اوباما کسی سے مصافحہ کرنے سے قبل اپنی انگوٹھی اتار لیتے ہیں۔ علاویں ازیں کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو شاید اس بات کا خوف ہے کہ کہیں رنگ ہاتھ ملانے کے دوران انگلی سے اتر نہ جائے اس وجہ سے وہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے انگوٹھی اتار کر اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ جبکہ بعض نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل لاس ویگاس میں بھی صدر اوباما کو انگوٹھی اتارتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں اکثر لوگ جادو کے فن پر مہارت رکھتے ہیں اسلئے انہوں نے انگوٹھی چوری ہونیکے خدشے کے پیش نظر اپنی انگوٹھی جیب میں رکھ لی تھی۔