امریکی صدارتی الیکشن: کون جیت رہا ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 05:07 صبح

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  امریکہ میں اس وقت جاری صدارتی انتخابات   فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈوونلڈ ٹرمپ 222 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ آگے جبکہ ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن  202  الیکٹورل ووٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں ۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ حتمی نتائج چند گھنٹوں میں سامنے آجائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ کا صدر بننے کے لیے امیدوار   کو 530 الیکٹورل ووٹس میں سے 270  حاصل کرنا لازمی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 209 ہو چکی  ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 222 ووٹس کے ساتھ ان سے آگے ہیں ۔