ہالی ووڈ فلم ’’میکس سٹیل‘‘ کا ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 13, 2016 | 18:09 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’میکس سٹیل‘‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کل ریلیز کی جائے گی۔ ہدایت کار اسٹیورٹ ہینڈلر کی فلم ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو خلاء سے آنیوالے ایک ربورٹ کے دوست بنے کے بعد غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔ سپر ہیرو کے روپ دھارے یہ نوجوان غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا۔ بل ڈوڈ اور جولیا پسٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بین

وینچل نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اینا ولفین، ماریا بیلو، ایڈی گارشیا اور ایل میچیل شامل ہیں۔