سابق امریکی وزیر دفاع نے امریکی منافقت سے پردہ اُٹھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 11:58 صبح

واشنگٹن (مانیٹرنگ) امریکہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکہ کے سابق وزیر دفاع چک ہیگل نے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کیا ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع نے 2011ء میںاوکلاہوما میں کیمرون یونیورسٹی میں افغانستان سے متعلق ایک مذاکرے سے خطاب کیا تھا،تاہم امریکی سابق وزیر دفاع کی گفتگو کی یہ ویڈیو جاری نہیں کی گئی تھی جو اب واشنگٹن فری بیکن ویب سائٹ نے جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں چک ہیگل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ

ا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دیکر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہے اور یہ بھارت کا ایک گندا پہلو ہے۔ بھارت نے افغانستان کو ہمیشہ اپنی جنگ کیلئے استعمال کیا۔ بھارت برسوں سے افغانستان میں پاکستان کیخلاف دہشت گردی کو فنڈنگ کر رہا ہے اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف دوسرے محاذ کے طور پر استعمال کررہا ہے اور کئی برسوں سے افغانستان میں سرحد پار سے پاکستان کیلئے مسائل کھڑا کرتا آیا ہے اور آپ اسکو کئی تناظر میں جاری رکھ سکتے ہیں۔ امریکہ میں بھارتی سفارتخانے نے چیک ہیگل کا بیان مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے خلاف قرار دیا ہے۔ بھارتی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا سابق امریکی وزیر دفاع کے بیان میں حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چک ہیگل بھارت کے دوست رہے ہیں اور ان سے منسوب بیان افغانستان کے عوام کی بھلائی کیلئے بھارتی عزم کی حقیقت کے بالکل خلاف ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پڑوسی ملک میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے بلکہ بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے، سابق صدرباراک اوباما نے لیون پنیٹا کی جگہ چک ہیگل کو وزیر دفاع کے عہدے کیلئے نامزدکیا تھا۔ چک ہیگل 27 فروری 2013ء سے17 فروری 2015ء تک امریکہ کے 24 ویں وزیر دفاع رہے اور انہوں نے اپنی پالیسیوں خاص کر افغانستان سے متعلق ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔