امریکامیں شدیدبرفباری،معمولات زندگی منجمد,ٹھنڈ پاکستان تک پہنچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:12 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکا میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی  ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔امریکی میڈیاکےمطابق شمالی اور جنوبی ڈکوٹا نے برف کی چادر اوڑھ لیہے۔ ان علاقوں میں پارہ منفی بارہ ڈگری تک گرگیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے مرکزی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔کئی علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کے سامنے سے برف ہٹارہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنےاور گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ہے