امریکی جنگی طیارے جاپان میں داخل ہو گئے،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 07:41 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے اپنے ایف 35 بی ایس جیٹ طیاروں کو پہلی بار جاپان کے ایک فوجی اڈے پر تعینات کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مریکا کے ایف 35 بی ایس جیٹ طیارے جاپان کے مغربی علاقے یاماگوچی میں ایک فوجی اڈے میں تعینات ہوگئے ہیں ۔جاپان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے امریکی فوجی کمانڈروں کے حوالے سے خبردی ہے کہ امریکا کے ایف 35 جیٹ طیارے امریکا کی ایریزونا فضائی چھاؤنی سے جاپان کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔جاپان میں امریکی فوجی موجودگی پر جاپانی عوام کی مخالفت کے پیش نظر ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں تعینات ہونے والے امریکا کے ایف35 طیاروں کی تعداد کتنی ہے ۔اس سے پہلے جاپان نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائیہ کو اس بات کی اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ اپنے سی وی 22 اوسپرے طیارے ٹوکیو کے مغرب میں تعینات کرسکتی ہے لیکن مقامی جاپانی باشندوں نے حکومت کے اس اعلان پر شدید احتجاج کیا تھا۔