امریکی صدارتی الیکشن میں ایک دن رہ گیا،ٹرمپ اور ہیلری دونوں پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 15:58 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکہ کا صدارتی الیکشن  میں ایک دن رہ گیا ،اپنی اپنی کمزوریوں اور ماضی کے ناپسندیدہ کاموں اور اقدامات کی وجہ سے دنوں پریشان ہیں۔ ماہرین حالیہ الیکشن کو تاریخی قراردے رہے ہیں ،الیکشن میں حصہ لینے والی ہلیری کلنٹن کو ای میل سکینڈلز کا سامنا ہے تو ٹرمپ پر ملکی اقدار کونقصان پہنچانے کاالزام لگایا جارہا ہے،دونوں امیدواروں کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہے . ای میل سکینڈلز کے باعث ہلیری کلنٹن کو کئی محاذ پر سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا یہ اقدام مل

کی راز افشاں کرنے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے، گو کہ انہوں نے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ لی ہے لیکن ایف بی آئی کی جانب سے نئے سرے سے تحقیقات کا اعلان کئے جانے پر انہیں سخت پریشانی لاحق ہے. دوسری جانب ٹرمپ اپنے بیانات اور لب ولہجہ کی وجہ سے متنازع شخصیت بن چکے ہیں، خواتین کے ساتھ جنسی سکینڈل نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کو بری طرح متاثرکیا ہے ، خواتین کے بارے میں ویڈیو کلپس اور بیانات کے باعث انہیں الیکشن مہم کے دوران کافی خفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔