دل خوش کر دینے والی خبر آگئی : ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے ایک امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 19, 2016 | 06:14 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اس سے قبل تو ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں سے بغض رکھنے کے لیے مشہور تھے مگر قدرت بھی کیا کیا کرشمے دکھاتی ہے اس کی ایک خوبصورت مثال نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زہر فشانی کے ردعمل میں اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون لیزا شینکلن ہیں۔ لیزا کی زندگی میں یہ معجزہ کس طرح رونما ہوا، خود بتاتی ہیں ۔
”یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز گفتگو ہی تھی کہ جس نے مجھے ایک سال قبل قرآن مجید کو کھولنے اور اسے بغور پڑھنے کی جانب مائل کیا۔ اس نے مجھے مسلمانوں کے ساتھ میل جول کا موقع فراہم کیا، جس کے نتیجے میں مَیں نے بالآخر اسلام قبول کرلیا۔ میں اس کے لئے بے حد شکرگزار ہوں۔ اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے باقاعدہ اقتدار سنبھالنے کے دن، یعنی 20 جنوری 2017ءسے میں ہر جگہ حجاب پہننا بھی شروع کروں گی۔ میں اب تک ہچکچاہٹ کی شکار تھی کیونکہ میری پرورش مسلمان خاندان میں نہیں ہوئی تھی۔ میرے پاس اس صدیوں پرانے مذہب کے متعلق تمام جوابات نہیں ہیں، لیکن میں ہر قسم کی
نفرت کے خلاف کام کروں گی ۔ میں فخر کے ساتھ حجاب پہنوں گی اور شدت پسندوں کو ہر جگہ للکاروں گی ۔ اور میں ببانگ دہل 20 جنوری 2017 کو جمعہ کے بابرکت روز حجاب پہنوں گی اور یہ پوری دنیا دیکھے گی۔(ش س۔ع)
لیزا شینکلن کی یہ پوسٹ ویب سائٹ آئی ایل ایم فیڈ پر شیئر کی گئی ہے اور ہزاروں انٹرنیٹ صارفین اس پر اپنی مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی بہت بڑی تعداد نے لیزا شینکلن کو خوش آمدید کہا ہے اور انہیں ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔ اکثر لوگوں نے ان کے اس فیصلے کو بھی سراہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھالنے کے دن حجاب پہننے کا اعلان کرکے ایسا پیغام دیں گی کہ جس کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے گی۔