لائیو شو میں مشہور پاکستانی ماڈل الٹے کپڑے پہن کر آگئی اور جب پتہ چلا تو بولی۔۔۔تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 17, 2016 | 22:37 شام
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کی مارننگ شوہوسٹ آمنہ شیخ نے خود ہی انکشاف کیاہے کہ وہ اپنے شوکے دوران کپڑے الٹے پہن کرآئی تھی اورتما م شوبھی مکمل کرلیالیکن معلوم نہیں ہواکہ میں نے اپنے کپڑے الٹے پہن رکھے ہیں ۔آمنہ شیخ نے خود ہی اگلے ر وزبتایاکہ اس نے گزشتہ روزجوکپڑے پہن رکھے تھے وہ جلدبازی میں کپڑے الٹے پہن کرآئی تھی اورجب گھرمیں پہنچی تواسی ٹی وی کے ڈیزائنرنے آمنہ شیخ کوفون کیا۔آمنہ شیخ نے خودہی بتایاکہ جب ڈیزائنرنے اس سے بات کرنے کی کوشش کی تووہ اتناہنس رہاتھاکہ اس سے بات نہیں ہورہی تھی پھرا س نے بتایاکہ آپ (آمنہ شیخ ) نے الٹے کپڑے پہن کرآج کامارننگ شوکیاجس پرمیں شرمندہ ہوگئی ۔آمنہ شیخ نے اپنی غلطی خود ہی شائقین کوبتادی کہ جلد بازی میں کام غلط بھی ہوجاتے ہیں اسلئے جلدبازی میں کام کرتے وقت ہوش بھی رکھناچاہیے بعد میں انہوں نے اپنے شومیں وہی کپڑے دکھائے جووہ الٹے پہن کرگزشتہ روزکے مارننگ شومیں آئی تھیں ۔