میرے دروازے سے بڑے بڑے نام مایوس لوٹ گئے، بیرون ملک مقیم ٹاپ پاکستانی فیشن ماڈل نے راز کھولنا شروع کردیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 04:47 صبح

نیویارک(ویب ڈیسک) 90کی دہائی کی معروف ماڈل آمنہ حق امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور وہاں بھی اُنہوں نے اپنا پیشہ نہیں چھوڑا، آمنہ حق کا کہناتھاکہ جوچیز مسلسل میری زندگی سے جڑی ہے ، وہ خون پسینہ اورآنسو ہیں، کچھ ایسی کہانیاں ہیں جو ہم بارش والے دن کیلئے باقی رکھناچاہتے ہیں۔
ایکسپریس ٹربیون کو دیئے گئے انٹرویو میں آمنہ حق کاکہناتھاکہ لڑکیوں پر تنقید کرنا مناسب نہیں ، ایسی لڑکوں کے لیے یہیں دوزخ ہے جو ایک دوسرے کی حمایت نہیں کرتی ، مجھے ایک ماڈل پر دوسری لڑکی کے چناﺅ سے نفرت ہے لیکن انسٹاگرام پر ایسی کئی لڑکیاں ہیں جنہیں میں فالوکرتی ہوں اور سالہا سال سے رابطے میں ہوں ، میرے خیال میں فین ہونے کے بارے میںبتانے کا یہی میراطریقہ ہے۔
فیشن کی ماضی کی دنیا میں اپنا نام بنانے سے متعلق آمنہ حق نے بتایاکہ وہ اب بھی سمجھتی ہیں کہ اس کی بڑی وجہ ان کا خود کا میک اپ آرٹسٹ ہونا تھا، ریکارڈنگ کے ایک بڑے حصے کیلئے تیاری کیلئے وہ خود اپنا ایک نظریہ لے کرآیا کرتی تھیں ، میں نے جو کچھ کیا وہ میرے فن اور خود کا نکھارتھا۔اُنہوں نے کہاکہ ”میں کبھی بھی کپڑا لٹکانے والی نہیں تھی، اوراس وجہ سے کئی ڈیزائنربھی مایوس ہوئے“