والدین یا بیوی عامر خان مشکل میں پڑ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 29, 2017 | 20:09 شام
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) : باکسر عامر خان کی ذاتی زندگی میں طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، باکسر کی زندگی فلم بنتی جارہی ہے، باکسر عامر خان کی بیوی نے مشکل شرط رکھ دی ہے کہ عامر یا تو فیملی منتخب کرلیں یا ان کے ساتھ رہ لیں۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامرخان کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ آگیا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر خاندان کے گھریلو جھگڑوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے اور ساتھ ہی فریال مخدوم کے الٹی میٹم نے انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فریال مخدوم نے عامر خان کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ گھر والوں یا مجھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو۔اخبار کے مطابق فریال سسرالی رشتے داروں سے مکمل بیزار ہوچکی ہیں اور صورتحال کشیدہ ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل متنازعہ عامر خان کی متنازع ویڈیو لیکس اور خاندانی معاملات میں بگاڑ کے باعث باکسرنے اپنے بھائی ہارون خان کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی، شادی کے تین دن بعد غیر ملکی ٹی وی میں دئیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ متنازعہ ویڈیو میرے مخالفین کی کارستانی ہوسکتی ہیں جبکہ فریال نے اس معاملے پر مکمل طور پر اپنے شوہر کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔دوسروں کو رنگ میں ناک آؤٹ کرنے والے کنگ خان کی گھریلو فائٹ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔خیال رہے کہ باکسر عام خان نے اہلیہ اور گھر والوں کو خبردار کر دیا کہ جھگڑا ختم کریں نہیں تو شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے، عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے، یہ کوئی ریلیٹی شو نہیں ،میرا خاندان اور اہلیہ میرا نام بدنام کررہے ہیں، میری بیوی میری بیوی اورمیرے والدین میرے والدین ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہوئیں انہیں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ فریال مخدوم کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ وہ ان کی شادی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ تب سے اب تک ان کو پریشانیوں نے گھرا ہوا ہے۔اور ان کی زندگی مشکل کا شکار ہے۔