عامر خان کے گھر سے لاکھوں کے زیوارت چوری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:37 شام

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم دنگل کی پرموشن کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہلیہ کرن راؤ اور ان کا بیٹا آزاد خان بھی ان کے ہمراہ نظر آتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ چوروں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر کا صفایا کر دیا ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ مالیت کے زیورات کو چرا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر گھر کے تین نوکروں کو چوری کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرن راؤ کے ایک رشتہ دار نے واقعے کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔