امیر مقام نے عمران کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے پھٹے چک دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 17:57 شام

مالاکنڈ: (مانیٹرنگ)انجینئر امیر مقام نے عمران خان کو یوٹرن پی ایچ ڈی قرار دے دیا، کہتے ہیں صوابی جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کئے گئے، پرویز خٹک اداروں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، پشاوری ٹانگے میں بٹھا کر واپس بھیجیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام نے مالاکنڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پر پھر تیروں کے نشتر چلا دیئے۔ انہوں نے عمران خان کو یوٹرن پی ایچ ڈی قرار دے دیا، دھرنے میں ساڑھے تین سال ضائع کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخو

ا میں پرویز خٹک اداروں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، انہیں پشاوری ٹانگے میں بٹھا کر واپس بھیجیں گے۔ن لیگی رہنماء نے کہا کہ صوبے کے عوام مینڈیٹ دینا جانتے ہیں تو چھیننا بھی جانتے ہیں۔