عامر خان اور فریال میں علیحدگی کی کوشش کون کروا سکتا ہے؟؟؟؟
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)باکسر عامر خان کے گھر والوں اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہیں جا رہے۔جس کی وجہ سے آ ئے وہ کسی نہ کسی اخبار اور خبر کی زینت بنے ہوتے ہیں۔اسی عرصے کے درمیان ان کے ساتھ ایک عجیب واقع پیش آیا۔جس کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم ایک ساتھ ٹی وی پروگرام میں نظرآئے جس میں انہوں نے ایک مشترکہ بیان دیا اور کہا ہے کہ عامر خان کی نازیبا ویڈیو کسی ایسے شخص نے جاری کی جو ان کے بہت قریب تھا۔باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی علیحدگی ہو سکتا ہے کسی کی خواہش ہو، لیکن ان دونوں کی بالکل نہیں اور میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔دونوں اکٹھے ایک ٹی وی چینل پر آئے اور کہا کہ باکسر عامر خان کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک نازیبا ویڈیو کسی قریبی شخص کی کارستانی ہے۔فریال نے کہا کہ کسی شخص نے یہ وڈیو انتقاماً جاری کی ہے مگر ضروری نہیں کہ وہ خاندان کا رکن ہی ہو، عامر خان نے اپنی کمپنی سے کئی لوگوں کو فارغ کیا ہے، ہو سکتا ہے یہ شخص انہی میں سے کوئی ہو،تاہم یہ ویڈیو ہماری شادی سے پہلے کی ہے جب عامر خان کسی اور کے دوست تھے۔عامر خان نے کہا کہ یہ وڈیو شاید 2013ء کی ہو مگر اس کے منظرعام پر آنے سے انہیں پریشانی ہوئی۔عامر خان نے کہا کہ ان کی اپنے والدین سے حال ہی میں بات ہوئی ہے،مجھے اپنے خاندان سے بھی محبت ہے اور بیوی سے بھی، امید ہے کہ ہمارے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔عامر خان نے مزید کہا کہ میں ایک ایسا بیٹا ہوں جو رنگ میں جا کر اس لیے لڑتا ہے تاکہ ہم سب کی زندگیاں بہتر ہو سکیں اور میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی اور میرا خاندان آپس میں تعلقات بحال کریں اور میں برطانیہ واپس آ سکوں ،ہم سب ایک خوش باش خاندان کی طرح زندگی گزار سکیں، عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا میں ہیں۔اور جلد اپنے وطن اپنے گھر آنے کے خواہس مند ہیں۔